26 جنوری 2014 - 20:30
لیبیامیں اغوا کیے گئے مصر کے 5 سفارت کار آزاد

لیبیا میں اغوا کیے گئے مصر کے 5 سفارت کاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔

ابنا: لیبیا کے نائب وزیر خارجہ عبدالرزاق الجرادی نے کہا ہے کہ مصر کے پانچوں مغوی سفارت کار بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔ طرابلس میں مصر کے کلچرل ڈائریکٹر سمیت 4 سفارت کاروں کو ان کے گھروں سے ہفتے کو جبکہ پانچویں سفارت کار کو جمعے کے روز اغوا کیا گیا تھا۔ سفارتکاروں کے اغوا کے بعد مصر نے لیبیا سے اپنے تمام سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

.......

/169